Weight loss| fruits for weight loss|وزن میں کمی کے طریقے |benefits of fruits
وزن کا زیادہ یا کم ہونا ہر ایک کا مسئلہ ہے۔ کچھ لوگ زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں اور کچھ اپنے کم وزن کی وجہ سے لیکن اضافی وزن بہت سی بیماریوں کی وجہ بھی بنتا ہے۔ صحت مند وزن اچھی صحت کی نشانی ہے۔ بہت سی ایسی سبزیاں اور فروٹ ہیں جن کے استعمال سے ہم اپنے نظامِ ہضم کو اچھا کرکے نہ صرف اپنی قوت مدافعت کو بڑھا سکتے ہیں بلکہ ہم اچھا اور صحت مند وزن حاصل کرسکتے ہیں۔
۔ 1 وزن بڑھنے کی صورت میں ہونے والی بیماریاں
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور دل کی بیماریوں سے بچے رہیں تو آپ کو ان غذاؤں کا لازمی استعمال کرنا ہوگا جو آپ کی دل کی صحت، معدے کی صحت کے لئے فائدہ مند ثابت ہو۔ سبزیوں اور پھلوں میں ایسے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو ہماری دماغی اور جسمانی صحت کے لئے بہت اچھے ہوتے ہیں۔
ہمیں صحت مند زندگی گزارنے اور مناسب وزن حاصل کرنے لے لئے کن فروٹس کا استعمال کرنا چاہیے اگر آپ جاننا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ لازمی پڑھیں، جس سے آپ فائدہ حاصل کرسکیں گے۔ وزن کم کرنے کے بہترین مشورے کے لیے آپ کو غذائی ماہرین کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔ اس لیے ابھی ویٹ لوس کلینک سے رابطہ ممکن بنائیں۔
۔ 2 صحت مند وزن کے لئے مفید پھل
ہماری قوت مدافعت کو بڑھانے اور وزن کو کم کرنے کے لئے کونسے پھل مفید ہیں، وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
۔ 1 وزن کم کرنے کے لیے سیب کا استعمال
یہ طاقت کے لحاظ سے پھلوں کا پاور ہاوس ہے۔ سیب میں فائبر اچھی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ یہ تمام غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر آپ صبح ایک گلاس دودھ کے ساتھ ایک سیب کھاتے ہیں تو آپ کا یہ عمل آپ کو بیماریوں سےدور رکھتا ہے۔ سیب دنیا بھر میں بہت مشہور پھل ہے۔ یہ اپنے فوائد کی بنا پر بہت مقبول ہے۔ اس میں وٹامن سی، پوٹاشیم، فائبر ہوتا ہے۔
سیب میں اچھی مقدار میں پائے جانے والے فائبر اور پانی کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے کے لئے بہترین پھل ہے۔ اس کے علاوہ سیب آپ کی دل کی صحت کے لئے بہت اچھا ہے۔ یہ ہماری ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ دماغ کی صحت کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے۔ اگر آپ بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو روزانہ ایک سیب کا ا ستعمال لازمی کریں۔
۔ 2 وزن کم کرنے کے لیے تربوز کا استعمال
جیسے ہی گرمیوں کا آغاز ہوتا ہے۔ تربوز ہمیں بازاروں میں ہر جگہ نظر آتا ہے۔ یہ گرمیوں کے موسم میں پایا جانے والا عام پھل ہے۔اس میں پانی کی 92 فیصد مقدار موجود ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ کم کیلوری والا پھل ہے۔جو آپ کے لئے فائدہ مند ہے۔
اس میں وٹامن سی، وٹامن اے، پوٹاشیم اور میگنیشیم موجود ہوتا ہے۔وٹامن سی ہماری جلد اور بالوں کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے۔وٹامن اے ہماری آنکھوں کی روشنی کے لئے مفید ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ پوٹاشیم ہمارے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے بہت اچھا ہے۔ تربوز پانی کی کمی کو دو ر کرکے وزن کو کم کرنے کے لئے بہت اچھا پھل ہے۔اس کے علاوہ یہ نظامِ ہضم کے لئے بہترین پھل ہے۔
۔ 3 وزن کم کرنے کے لیے چکوترے کا استعمال
چکوترے میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں اور وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ یہ آپ کے کھانے کی مجموعی مقدار کو کم کرنے میں مدد کرنے کے لیے اہم کھانے سے پہلے ایک صحت بخش ناشتہ ہو سکتا ہے۔چاہتے ہیں تو روزانہ ایک سیب کا ا
4 وزن کم کرنے کے لیے امرود کا استعمال
یہ ننھا پھل اپنے اندر بہت سے فوائد رکھتا ہے۔ امرود اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن سی اور فائبر اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ ذیاپیطس کے مریضوں کے لئے امرود بہترین پھل ہے۔ امرود میں کیلوری کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔
یہ آپ کے وزن کو کم کرنے کے لئے بہت مفید پھل ہے۔ یہ ہمارے معدے کے مسائل کو حل کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں موجود ریشے ہماری قبض کے مسئلے کو بھی حل کرتے ہیں۔ یہ پھل ہماری آنتوں کی نقل وحرکت کے لئے بہت اچھا ہے۔ ہم امرود کا استعمال مختلف طریقوں سے کرسکتے ہیں۔ ہم اسے سلاد یا چاٹ بنا کر بھی کھا سکتے ہیں۔
۔ 5 وزن کم کرنے کے لیے پائن ایپل کا استعمال
یہ پھل بھی صحت کے فوائد مہیا کرنے میں پیچھے نہیں ہے۔ پائن ایپل وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے۔ جو ہمارے مدافعتی نظام کے لئے بہت اچھا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بیماریوں کے خلاف بھی بہت مفید ہوتا ہے۔
اس میں جو غذائی اجزا اور وٹامنز موجود ہوتے ہیں وہ یہ ہیں جن میں زنک، پوٹاشیم، فولیٹ، آئرن، میگنیشیم، فاسفورس اور وٹامن اے موجود ہوتا ہے۔ پوٹاشیم ہماری کولیسٹرول کی سطح کو مناسب رکھتا ہے جس کی وجہ سے ہمارا بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں موجود وٹامن اے ہماری آنکھوں کی روشنی کو بہتر بناتا ہے۔
۔ 6 وزن کم کرنے کے لیے اسٹرابیری کا استعمال
یہ بھی بہت خوبصورت پھل ہے۔ یہ سرخ رنگ کی جوس سے بھری ہوئی ہوتی ہے۔گرمیوں کے موسم میں اسکا جوس بہت صحت بخش ہوتا ہے۔ اسٹرابیری اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتی ہےجو بیماریوں سے لڑنے میں مدد کرتی ہے۔
اس کے علاوہ اس میں وٹامن سی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جو ہماری سکن کے لئے بہت بہترین ہوتا ہے۔ اس میں بھی کیلوری کی کم مقدار پائی جاتی ہے جو وزن میں کمی لانے میں ہماری مدد کرتی ہے۔ تمام فروٹس اور سبزیاں ہمیں صحت مند فوائد مہیا کرکے ہمیں بیماریوں سے دفاع کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔
۔ 3 صحت مند وزن حاصل کرنے کے لیے اہم تجاویز
وزن میں کمی لانے کے لئے پانی کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے یہ ہماری صحت کے لئے بہترین ہے۔
فاسٹ فوڈ اور میٹھی چیزوں کا استعمال کم کرنا چاہیئے۔
ان فروٹس کے ساتھ اگر ورزش بھی کی جائے تو ہمیں بہتر نتائج مل سکتے ہیں۔
اضافی وزن بہت سی بیماریوں کی وجہ بنتا ہے، اگر آپ بڑھتے وزن کو لے کر پریشان ہیں تو اور دوسری بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے اچھے ماہر غذائیت سے اپائنٹمنٹ حاصل کرنے کے لیے ویٹ لوس کلینک پہ رابطہ کریں اور تجویز کردہ ڈائیٹ پلان پہ عمل کریںستعمال لازمی کریں


تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں